نکاح خواں نے دعا میں کیا مانگ لیا کہ دلہا اور باراتیوں کی ہنسی چھوٹ گئی؟ دلچسپ ویڈیو

ہماری ویب  |  Aug 07, 2023

شادی میں نکاح کے موقع پر دلہا دلہن کے اچھے مستقبل کی دعا کروانا تو عام ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک نکاح خواں نے ایسی دعا کروائی کہ دلہا ہی نہیں بلکہ شادی میں آئے مہمانوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح خواں دلہا اور دلہن کے بجائے کنوارے، بزرگوں کی شادی کے لیے دعا کراتے ہیں۔

مزاحیہ انداز میں دعا کراتے ہوئے نکاح خواں کہتے ہیں کہ تقریب کے وہ بزرگ جو دوسری شادی کے خواہشمند ہیں اللہ تعالیٰ ان کی دوسری شادی کرائے اور ایسے کرائے کہ پہلی بیوی کو پتہ نہ چلے جب کہ کنواروں غم کے ماروں کو بھی بیوی عطا فرما، سب کو پہلی بیوی کی آفت سے بچا۔

نکاح خواں کی اس دعا پر نہ صرف اسٹیج پر بیٹھے دلہا کی ہنسی چھوٹ گئی بلکہ تقریب میں موجود باراتیوں کے قہقہے بھی نکل پڑے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر شہرت کیلئے کئی بار اس قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں تاہم کئی بار دیکھا یہ گیا ہے کہ ایسی ویڈیوز دانستہ بنوائی جاتی ہیں تاکہ سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی جاسکے۔

اس نکاح خواں نے بھی شادی کے موقع پر محض تفریح کی غرض سے ایسا کیا جبکہ بعد میں انہوں نے سنجیدگی سے دعا کروائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More