امریکی ماڈل جیجی حدید ممنوعہ نشہ آور مواد رکھنے پر گرفتار، عدالت میں اعتراف جُرم

اردو نیوز  |  Jul 18, 2023

کمین جزائر میں اپنے دوست کے ساتھ چھٹیاں منانے جانے والی امریکی ماڈل جیجی حدید کے سامان میں ممنوعہ نشہ آور مواد برآمد ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

کیمن جزائر کے مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق 28 سالہ ماڈل کو اوون رابرٹس انٹرنیشل ایئر پورٹ پر 10 جولائی کو گرفتار کیا گیا گیا تھا جہاں وہ اپنے دوست کے ساتھ ذاتی طیارے میں پہنچی تھیں۔

مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ کیمن مارل روڈ کے مطابق کسٹم حکام کو جیجی حدید کے سامان میں ممنوعہ نشہ آور مواد ملا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جیجی حدید اور ان کے دوست کو ممنوعہ نشہ آور مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں نظربندی کے مرکز لے جایا گیا تھا۔

تاہم بعد میں انہیں اور ان کے دوست کو ضمانت پر رہائی ملی گئی تھی۔

کیمن مارل روڈ کی رپورٹ کے مطابق ان کے سامان سے ملنے والا نشہ آور مواد مقدار میں زیادہ نہیں تھا اور ظاہری طور پر ان کے ذاتی استعمال کے لیے تھا۔

جیجی حدید اور ان کے دوست کو 12 جولائی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اعتراف جرم کیا تھا جس کے بعد دونوں پر عدالت نے ایک، ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More