غیر شرعی نکاح کیس سے متعلق بڑا فیصلہ ۔۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کس نئی مشکل میں پھنس گئے؟

ہماری ویب  |  Jul 18, 2023

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت غیر شرعی نکاح کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس قابلِ سماعت قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت کے سول جج قدرت اللہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جبکہ عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خوان مفتی محمد سعید نے نکاح سے متعلق بیان 18جنوری 2023 کو دیا تھا۔

مفتی سعید نے اپنے بیان حلفی میں کہا تھا کہ جنوری 2018 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا، عون چوہدری اور ذلفی بخاری بطور دو گواہان نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔

مفتی سعید نے بیان میں کہا کہ انہوں نے نکاح سے قبل دریافت کیا کہ بشریٰ بی بی شرعی طور پر نکاح کے قابل ہیں یا نہیں، بشری بی بی کے ہمراہ موجود خواتین کا جواب ملنے کے بعد ان کا نکاح عمران خان سے پڑھادیا۔

مفتی سعید نے بتایا کہ بعد میں معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی نے سابقہ شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری نہیں کی جس کے بعد انہوں نے ایک ماہ بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کیا اور بشری بی بی کا شرعی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح پڑھایا۔

اسلام آباد کی عدالت نے غیر شرعی نکاح کے حوالے سے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دو روز بعد 20 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More