دوستوں! اب میں ٹک ٹاک پر بھی آگیا ۔۔ عمران خان بھی کسی سے کم نہیں، ٹک ٹاکر گھبرانا شروع کردیں

ہماری ویب  |  Jul 18, 2023

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری مار دی ہے جہاں وہ نوجوانوں سے بات کرنے کے لیے اب ہر روز دن میں کئی مرتبہ نظر آئیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی نئی پوسٹ میں ایک تصویر ہے جس پر لکھا ہوا کہ پاکستان تحریِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اب ٹک ٹاک بھی جوائن کر رہے ہیں۔

عمران خان کے ٹک ٹاک جوائن کرتے ہی ایک ہی دن میں 2 لاکھ 69 ہزار لوگوں نے انہیں فالو کرلیا جبکہ ٹوئٹر پر دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ بن گیا۔ تحریک انصاف کے چاہنے والے جہاں عمران خان کے اکاؤنٹ کی پروموشن کرتے دکھائی دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین نے خوب دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا سیاست میں کیا رکھا ہے ، ٹک ٹاکر بن جاؤ بہت اسکوپ ہے۔ تو کسی نے کہا ان جنت مرزا کو بھی گھبرانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کو ٹکر دینے والا ایک جاندار کھلاڑی میدان میں آچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More