کراچی میں بارش ۔۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں کس دن بارش کی پیشن گوئی کردی؟

ہماری ویب  |  Jul 18, 2023

رواں ہفتے کراچی میں گرمی کا زور تھوڑا کم ہوا اور ٹھنڈی ہوا چلنے گی تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ ورنہ ہر بار بارش کی امید رکھنے کے بعد مایوسی کا سامنا اور شدید گرمی شہریوں ک جھنجھلاہٹ میں اضافہ کررہی تھی۔ البتہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم، مرطوب اور جزوی ابرآلود رہے گا۔ البتہ صبح اور شام ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اس وقت کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 22 جولائی کے دوران سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی بادل برسیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More