باپ بیٹے کی جوڑی آج ٹوٹ گئی۔۔ سابق وزیر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کا کار حادثے میں انتقال! افسوسناک ویڈیو

ہماری ویب  |  Jul 18, 2023

ساتھ نظر آنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری اور ن کے صاحبزادے عنزہ طارق کی جوڑی آج ٹوٹ گئی۔ اسلام آباد میں گاڑی چلاتے ہوئے عنزہ حادثے کا شکار ہوئے اور انتقال کر گئے۔ ویڈیو دیکھیں

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایونیو میں پیش آیا ہے اور گاڑی فل اسپیڈ سے سامنے کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس میں طارق فضل چوہدری کا بیٹا عنزہ طارق زخمی ہوگیا۔ جس کے بعد انھیں پمز اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ جبکہ گاڑی بھی مرحوم عنزہ طارق خود چلا رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی پوری طرح الٹ چکی ہے اور ٹوٹ چکی ہے۔ نماز جنازہ شام 4 بجے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن چٹھ بختاور اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More