پنجاب میں ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف اقدامات مزید تیز، لاہور ہائی کورٹ نے موٹرسائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں کی سماعت میں موٹرسائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ جرمانہ کریں تو خلاف ورزی کرنے والے شہری خود ٹھیک ہو جائیں گے۔
عدالت نے سی بی ڈی کے انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت اظہار ناراضگی کیا۔
جسٹس شاہد کریم نے جگہ جگہ سڑک بلاک کرکے چالان کرنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ آدھی سٹرک بلاک کرکے چالان کرنے سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔
عدالت نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ رولز بنائیں عدالت اس پر حکم جاری کردے گی، 5ہزار جرمانہ کریں خلاف ورزی کرنے والے شہری خود ٹھیک ہو جائیں گے، پہلے 10 دن ہیلمٹ کی تشہیر کریں اور شہریوں کو آگاہی دیں۔