گال ٹیسٹ، پہلی اننگز میں سری لنکا آل آؤٹ، 312 رنز بنا لئے

ہم نیوز  |  Jul 17, 2023

گال میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 312رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے نشان اور کروناتنے نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے اوپننگ بیٹرز جلد پویلین لوٹ گئے۔

نشان صرف 4 رنز اور کروناتنے 29 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے، ان کے بعد کوشل میڈس بھی زیادہ دیر قدم نہ جما سکے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

اینگلو میتھیوز اچھا کھیلے اور 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے وہ ابرار کا شکار بنے، ان کے علاوہ دنیش چندی مال ایک، سدیرا 36 اور رمیش مینڈس 5 سکور بنا پائے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا نے 242 رنز بنائے تھے، دوسرے دن کا کھیل کا آغاز رمیش مینڈس اور دھننجیا ڈی سلوا نے کیا لیکن رمیش پانچ رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بنے، بابر اعظم نے ان کا کیچ تھاما۔

دھننجیا ڈی سلوا نسیم شاہ کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے شاندار 122 رنز بنائے۔

پرابتھ جے سوریا نے چار رنز بنائے اور نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔کاسن راجیتھا نے 8 رنز بنائے اور ابرار احمد کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، وشوا فرنینڈو 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More