کوئی بھوکا نہیں سوئے گا ۔۔ گورنر سندھ نے کراچی میں روٹی کتنی سستی کرنے کا اعلان کردیا؟

ہماری ویب  |  Jul 17, 2023

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکراچی میں 300 تندوروں کے ذریعے سستی روٹی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سستی روٹی کے لیے کراچی میں 300 تندور لگانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں 300 تندور لگائے جائیں گے جہاں روٹی 2 روپے میں دستیاب ہوگی۔

10ہزار طلبا آئی ٹی کورس میں شرکت کے لیے ٹیسٹ دے رہے ہیں، آئی ٹی پروگرام کی تکمیل کے بعد نوجوانوں کو روزگار ملےگا، 5 لاکھ نوجوانوں نے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی جانب سے بہترین کامیاب امیدوار کو نوکری دینےکا وعدہ خوش آئند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More