نئی تاریخ رقم، مسلسل 4 بار ومبلڈن فائنل جیتنے والے جوکووچ کو الکاریز کے ہاتھوں شکست

ہم نیوز  |  Jul 17, 2023

مسلسل چار بار ومبلڈن ٹینس کا فائنل جیتنے والے نوواک جوکووچ کو ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں شکست، اسپین کے ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاریز نے فائنل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز نے اپنے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے جانے والا فائنل 4 گھنٹے 42 منٹ جاری رہا۔

کارلوس الکاریز پہلے سیٹ میں ہار گئے لیکن انہو ں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ سیٹس پر مشتمل فائنل میں تین سیٹ جیت کر جوکووچ کو شکست دے دی، برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انہیں ٹرافی پیش کی۔

فائنل جیتنے کے بعد الکاریز کا کہنا تھا جب سے پیدا ہواہوں نوواک جوکووچ کو ٹینس ٹورنامنٹ جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، جوکووچ بہت ہی شاندار کھلاڑی ہیں انہوں نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، انہیں دیکھ کر ہی میں نے ٹینس کھیلنا شروع کی، آج ان کے خلاف میچ جیت کر اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More