پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو میدان میں اُتارنے کا فیصلہ ۔۔ الیکشن کہاں سے لڑیں گی؟

ہماری ویب  |  Jul 17, 2023

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹوزرداری کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

آصفہ بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی جس کیلئے پیپلز پارٹی نے سندھ کے مختلف حلقوں پر غور شروع کردیا تاہم آصفہ بھٹو کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی اس بات کا حتمی فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

یاد رہے کہ آصفہ بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی اور بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے آکسفورڈ بروکس یونی ورسٹی سے سیاسیات اور سوشیالوجی میں بیچلر کیا۔ جولائی 2016میں آصفہ بھٹو زرداری نے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری یونی ورسٹی کالج لندن سے حاصل کی۔

طالب علمی کے دور سے ہی انہوں نے مختلف سیاسی، سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا، انہوں نے جانوروں کے حقوق سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے سب سے کم عمر پولیو سے محفوظ پاکستان کی سفیر منتخب ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More