ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کو سری لنکا سے دبئی منتقل کرنے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز2 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا دبئی میں غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں براڈکاسٹرز، پاکستان ، سری لنکا اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے نمائندوں سمیت اے سی سی عہدیداروں نے شرکت کی۔
جنوبی افریقہ سے واپسی پرچیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اے سی سی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایشیا کپ کے شیڈول میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور اور ملتان کو ایشیا کپ کے مقابلوں کے لیے چنا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایشیا کپ کے 4 ہی میچ کھیلے جائیں گے، ایشیا کپ کی تفصیلات کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے ۔