مسجد نبوی ﷺ میں انسان دوستی کے باعث مشہور بزرگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

مدینہ منورہ کے رہائشی  بزرگ “احمد سالم السھلی” دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کے قریب تلاوت قرآن کے لیے بیٹھے ایک بزرگ نے اس وقت شہرت حاصل کرلی تھی جب انہوں نے اپنے قریب سخت سردی میں سونے والے پاکستانی کو اپنی چادر سے ڈھانپ دیا تھا۔ ان کے اس عمل کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔

اب ان کی موت کی خبر آگئی اور سعودیوں میں غم پھیل گیا ہے۔ بہت سے افراد نے ان کی موت کی خبر پر خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

جمعہ کو مسجد نبوی ﷺ میں ان کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا۔ ان کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More