شہزادی ’شیخہ مہرہ ‘ نے اپنی شادی کی خوبصوت ویڈیو شیئر کردی

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی شادی کی خوبصورت لمحات کی ویڈیو شیئر کر دی ۔

نو بیاہتا شاہی جوڑا آج کل سیر سپاٹے پر نکلا ہو اہے، شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے مداحوں کیساتھ خوبصورت پل شیئر کیے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخہ مہرہ نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم پر مکمل تیاری کی ہے۔

کچھ ہی گھنٹوں قبل شیئر ہونیوالی ویڈیو کو لاکھوں مداحو ں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہےاور نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال ہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ کی رواں سال 5 اپریل میں اپنے منگیتر شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More