ہمارے پاس کافی کلسٹر بم ہیں ، ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے ، روسی صدر

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں، جو ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ اگر ہمارے خلاف کلسٹر ہتھیار استعمال ہوئے تو ہمیں بھی جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ 100 سے زائد ممالک میں کلسٹر ہتھیاروں پر پابندی عائد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More