پانی نہیں ملے گا ۔۔ کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی، کس علاقے میں پانی کی قلت شدید؟

ہماری ویب  |  Jul 16, 2023

بجلی نہیں، گیس نہیں اور اب پانی بھی نہیں ۔۔ کراچی والوں کے لیے ایک اور بڑی مشکل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔ واٹر بورڈ انتظامیہ کے مطابق 72 انچ کی پائپ لائن نمبر 5 صبح 6 بج کر 35 منٹ پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی۔

واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 7 پمپس بند ہو گئے۔ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ لہٰذا بجلی ہوگی، مرمت ہوگی تو ہی پانی کی فراہمی ممکن کی جاسکے گی۔ اطراف کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More