بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی ٹیسٹ کٹ تنقید کی زد میں

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی ٹیسٹ کٹ تنقید کی زد میں آ گئی۔ ماہرین کی جانب سے ٹیسٹ کٹ پر سوالات اٹھ گئے۔

بھارت کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نئی کٹ استعمال کی گئی جس پر ماہرین کی جانب سے تنقید شروع ہو گئی۔ اس ٹیسٹ کٹ میں شرٹ اور ٹراؤزر دونوں پر نیلی پٹیاں شامل کی گئی ہیں جو ایک مشہور برانڈ کی پہچان ہے۔

بھارتی ٹیم کے کٹ پر اسی مشہور برانڈ کی تشہیر کی جا رہی ہے تاہم دنیائے کرکٹ میں اس طرح کی تشہیر کو عجیب تجربہ قرار دیتے ہوئے تنقید شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایک آسٹریلوی براڈ کاسٹر نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح کا یونیفارم استعمال کیا، یہ پریس کانفرنس اور بس میں تو ٹھیک ہے لیکن میچ میں اس طرح کی کٹ نظر نہیں آنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں بغیر کسی ڈیزائن کے سفید کٹ پہنی جاتی تھی بعد ازاں اس میں اسپانسر لوگوز لگانے کی اجازت مل گئی اور پھر کھلاڑیوں کے نمبرز بھی متعارف ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More