بیٹی بھی باپ کے نقش قدم پر پر..ارشد شریف کی بیٹی نے صحافت کی دنیا میں قدم رکھ دیا! دیکھیں ویڈیو

ہماری ویب  |  Jul 15, 2023

کچھ عرصہ پہلے کینیا میں قتل ہونے والے ملک کے نامور صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ ارشد نے بطور رپورٹر صحافت کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے

علیزہ نے اس پیشے میں آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اپنے والد کے تحقیقاتی صحافت کے شوق سے متاثر تھی۔

صحافت کو بطور پیشہ منتخب کرنے کے اس کے فیصلے کا ان کے مرحوم والد کے مداحوں اور ساتھیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ ارشد شریف کو 2022 میں کینیا میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔

ارشد شریف کی بیٹی علیزہ ارشد بطور رپورٹر ڈیبیو کر رہی ہیں۔ جبکل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر علیزہ کی ٹی وی رپورٹ شیئر کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی علیزہ کو صحافت کے میدان میں خوش آمدید کہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More