سب کچھ بیچ دیا لیکن قرض ختم نہیں ہوا ۔۔ آن لائن قرض فراڈ سے پریشان خاندان مدد کیلئے ظفر عباس کے پاس پہنچ گیا، ویڈیو

ہماری ویب  |  Jul 15, 2023

کراچی میں آن لائن قرض دینے والی ایپلی کیشن کے مظالم کا نشانہ بننے والی مظلوم فیملی جے ڈی سی پہنچ گئی، ظفر عباس سے ملاقات، مدد کی اپیل کردی۔

جے ڈی سی کے سیکریٹری جنرل ظفر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاندان نے بتایا کہ آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعہ 8 ماہ پہلے بچی کی ڈلیوری کیلئے 1 لاکھ 18 ہزار کا قرض لیا تھا جو اب تک ساڑھے 6 لاکھ تک ادا کرچکے ہیں۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ روزگار کیلئے رکشہ چلاتا تھا وہ قرض کی ادائیگی کرتے کرتے بک گیا، ایپلی کیشن کے کارندوں کی دھمکیوں کا سلسلہ نا رکا اور اہلیہ کے پارلر سمیت سونا تک بیچ دیا اسکے باوجود مزید ساڑھے چار لاکھ مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے نمائندے قرض ادا نا کرنے پر موبائل سے لی گئی فیملی کی تصویریں پرائیویٹ چیٹس لیک کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ساتھ ہی فون سے نکالے گئے کونٹیکٹ نمبر پر کال کرکے اہل خانہ اوردوست احباب کو بھی دھمکا رہے ہیں۔

متاثرہ فیملی نے حکومت سے درخواست کی ہے ان ایپلی کیشنز پر پاکستان میں فوری پابندی لگائی جائے اور ساتھ ہی انکے ساتھ ہونے والے ظلم پر انصاف دلایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More