آدتیہ چوپڑا کی فلم ’سپائی یونیورس‘ میں عالیہ بھٹ بھی شامل

اردو نیوز  |  Jul 15, 2023

انڈین اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی بڑی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کی ریلیز سے ہی مداحوں کے دِلوں میں گھر کر چکی ہیں۔

شوبز خبروں کی انڈین ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق اب اطلاعات ہیں کہ عالیہ بھٹ ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس، یش راج فلمز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ آدتیہ چوپڑا کی سپائی یونیورس میں شامل ہوں گی۔

آدتیہ چوپڑا کی سپائی یونیورس میں پہلے ہی شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘، سلمان خان کی ’ٹائیگر‘ اور ریتک روشن کی ’وار‘ شامل ہیں، اور اب ایک بڑی سپائی فلم میں ان سب کو اکٹھے لانے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

حال ہی میں مشہور اداکار این ٹی آر جونیئر کو شامل کیا گیا ہے جو ’وار 2‘ میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔ اب عالیہ بھٹ بھی بطور جاسوس اس سپائی یونیورس میں شامل ہوں گی۔

عالیہ ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں بطور جاسوس لیڈ رول ادا کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ’عالیہ بھٹ آج کے وقت میں ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کے بڑی تعداد میں پرستار موجود ہیں۔ اور وہ یش راج سپائی یونیورس میں سلمان خان، ریتک روشن اور شاہ رخ خان کی طرح سپر ایجنٹ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ آدتیہ چوپڑا اور ان کی ٹیم عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک بڑی سپائی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘

اس سے قبل عالیہ بھٹ نے میگنا گلزار کی ہٹ فلم ’رازی‘ میں بھی ایک انڈین جاسوس کا کردار نبھایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More