امریکہ، یورپ میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

امریکہ اور یورپ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے اور گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے امریکہ کی جنوب مغربی ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر کے بعد ہیٹ وارننگ جاری کر دی۔ اریزونا میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔

فینکس میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ دوپہر کو شہری گھروں میں رہیں اور بچوں، پالتو جانوروں کو گاڑی میں نہ چھوڑیں۔

دنیا کے انتہائی گرم مقامات میں شامل امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت اتوار کو 54 ڈگری سینٹی گریڈ کے نئے ریکارڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب یورپ کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر میں کوئی کمی نہیں آئی اور ماہرین کی جانب سے گرمی کی شدت آئندہ چند روز برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اٹلی، فرانس، یونان، کروشیا اور ترکی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق اٹلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے یورپ میں گرمی کا نیا رکارڈ بننے کی پیشگوئی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More