سورج 3 دن تک خانہ کعبہ کے اوپر رہے گا، قبلہ رخ تعین کرنے کا بہترین موقع

ہم نیوز  |  Jul 14, 2023

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج آئندہ 3 دن خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا۔

انڈونیشیا کی وزارتِ مذہبی امور کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسلامک کمیونٹی گائیڈنس نے بتایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ انہوں نے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو قبلہ رخ کی سمت چیک کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیلئے یہ صحیح وقت ہے کہ قبلہ اول کی سمت کو دوبارہ چیک کریں۔ انہوں نے بتایا کہ 26 اور 27 ذوالحج کو استوائے اعظم ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔

اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے بتایا ہے کہ ہفتہ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ ماہر فلکیات نے بتایا کہ نماز کے اوقات اور قبلہ کے رخ کیلئے سورج کا کردار بنیادی ہے۔

خیال رہے کہ اس برس سورج دوسری مرتبہ 15 جولائی کو بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا۔

قبلہ رخ تعین کرنے کا طریقہ

قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑھ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباً زاویہ قائمہ بنائیں۔ یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More