بھارت، لون ایپلی کیشن نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

ہم نیوز  |  Jul 14, 2023

نئی دہلی: بھارتی شہر بنگلور میں بھی لون ایپلی کیشن سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں آن لائن ایپس کے ذریعے قرضہ لینے والے 22 سالہ نوجوان تجاس نے واپسی کے تقاضوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا لیا۔ نوجوان نے مرنے سے قبل والدین کے نام ایک خط بھی چھوڑا۔

پولیس کے مطابق بھارتی نوجوان کو قرضہ واپس نہ کر سکنے کے باعث کمپنی کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ کمپنی کی جانب سے نوجوان کو بلیک میل بھی کیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ اگر قرض ادا نہ کیا گیا تو اس کے موبائل میں موجود تصاویر کو وائرل کر دیا جائے گا۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کے والدین کے مطابق تجاس نے ایک آن لائن ایپلی کیشن سے کچھ رقم بطور قرض لی تھی جو وہ اسے ادا نہیں کر سکا تھا، اس کے والد کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے ایپلی کیشن کے نمائندوں سے بات کر کے رقم قسطوں میں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے باوجود کمپنی کے نمائندے نوجوان کو تنگ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کمپنی کے نمائندہ کی جانب سے بہت زیادہ تنگ کرنے اور دھمکیوں کے باعث نوجوان انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا۔ خودکشی سے قبل نوجوان نے اپنے والدین کے نام ایک خط بھی چھوڑا جس میں اس نے لکھا کہ میں معذرت چاہتا ہوں اس کے علاوہ میرے پاس اس کا کوئی حل نہیں تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More