سعودی عرب، 90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے والا بزرگ دولہا

ہم نیوز  |  Jul 14, 2023

ریاض: سعودی عرب کے ایک 90 سالہ بزرگ شہری ناصر بن دحیم بن وھق المرشدی العتیبی نے پانچویں شادی کی تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس کا چرچا ہونے لگا۔

خلیج کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق شادی کی خبر اس وقت وائرل ہوئی جب ناصر بن دحیم کے پوتے نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں ںے لکھا کہ میرے دادا کو یہ شادی مبارک ہو، شادی ان کے لیے خوشحالی اور اولاد لائے۔

ناصر بن دحیم کا سوشل میڈیا پر چرچا ہونے کے بعد نشریاتی ادارے نے اپنے مارننگ شو میں خصوصی انٹرویو کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے شادی پیرانہ سالی میں سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کی ہے، اس سے دین اسلام، شوہر، بیوی، اصحاب اور عزیزوں کی حفاظت ہوتی ہے، شادی رب کا ایک فضل شمار ہوتی ہے۔

مارننگ شو کی میزبان نے ان سے استفسار کیا کہ آج کل کے تو نوجوان شادی کے خیال سے ہی گھبراتے ہیں تو ایسے میں آپ کو پیرانہ سالی میں شادی کا خیال کیونکر آیا؟

ناصر بن دحیم نے سوال سن کر ہنستے ہوئے کہا کہ میں تو دوسری، تیسری شادی کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ ازدواجی زندگی رب العالمین کے لیے ایمان اور عزت ہے، یہ انسان کے لیے باعث راحت اور اور اس کے لیے دنیا کی زندگی کا لطف ہے۔ انہوں نے کہا میں شادی سے انکار کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دوں گا کہ اپنے دین اور دنیا کے متاع کی حفاظت چاہتے ہو تو شادی کر لو۔

شرائط پوری نہ کرنے پر دولہا اور باراتی یرغمال، دلہن والوں نے تشدد بھی کیا

سعودی شہری نے کہا کہ میں اپنے ہنی مون پر خوش ہوں کیونکہ شادی ایک جسمانی سکون اور لطف ہے، بڑھاپا شادی کو نہیں روکتا، میرے چار بچے ہیں، ایک بیٹا فوت ہو گیا ہے، میرے بچوں کے بھی اب بچے ہیں لیکن میں خود اب بھی اپنے مزید بچوں کا خواہش مند ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More