برییڈن میکولم نے اپنے گھوڑے کا نام ’دی اسٹوکس‘ رکھ دیا

ہم نیوز  |  Jul 13, 2023

کیوی سابق کھلاڑی و انگلینڈ ٹیم کے کوچ برینڈن میکولم نے ریسنگ کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کی ٹھان لی۔

برینڈن میکولم اس وقت انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کےکوچ کے فرائض ادا کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے گھوڑے کا نام ‘دی اسٹوکس رکھاہے۔

انہوں نے انگلینڈ ٹیم  کپتان بین اسٹوکس کو منفرد انداز میں عزت دی ہے۔

برینڈن میکولم کے گھوڑے کا کیمبرج نیوزی لینڈ کی ہارس ریسنگ میں آج جمعرات 13 جولائی کو ڈیبیو ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق میکولم نے بڑی محنت کیساتھ ‘دی اسٹوکس’ گھوڑا پالا ہے،انہوں نے گھڑ دوڑ کے کاروبار کے لیے اپنا تین عشاریہ پانچ ملین ڈالرز کا گھر بھی بیچ دیا ہے،وہ اپنے گھوڑے کی کامیابی کے لیے وہ پُرامید ہیں۔

خیال رہے کہ ایشنز سیریز میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف 2 ایک سے برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More