آئی ایم ایف کا قرض ۔۔ مہنگائی بڑھنے کا خطرہ ۔۔ عوام پر بوجھ کتنا بڑھے گا؟

ہماری ویب  |  Jul 13, 2023

پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کی نوید سنادی ہے۔

مالی سال 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 29.6 فی صد رہی، مالی سال 2022 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.1 فی صد تھی، آئندہ مالی سال میں پاکستان کی معیشت پست شرح نمو کا شکار رہے گی۔

آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت سے متعلق فورکاسٹ رپورٹ میں مہنگائی کی شرح 25اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح محض 2.5 فی صد ہو سکتی ہے جبکہ 2024 میں بے روزگاری کی شرح 8 فی صد ہو سکتی ہے۔

پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5 فی صد رہنے کا امکان ہے، معیشت میں قرضوں کا حجم 74.9 فی صد رہے گا، اور حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر 8.9 ارب ڈالر رہیں گے۔

سال 2023 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فی صد رہی، اور سال 2022 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.2 فی صد تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More