بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ کے تینوں فارمیٹس کے ٹاپ تھری پلیئر بن گئے

ہم نیوز  |  Jul 13, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ کے تینوں فارمیٹس کے ٹاپ تھری پلیئر بن گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ رینکنگ میں بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،گو کہ پاکستان نے گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا مگر اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین اور جو روٹ کی تنزلی بابر اعظم کی ترقی کا سبب بن گئی اور وہ تین درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔

ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں، وہ اس وقت واحد بیٹر ہیں جو تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تین میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرزمیں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More