بھارت ، گنجے پن کو چھپانے کیلئے وگ پہن کر آنیوالا دولہا سسرالیوں کے ہتھے چڑ ھ گیا

ہم نیوز  |  Jul 13, 2023

بھارتی ریاست بہار میں سر پر وگ (مصنوعی بال) لگانے کے بارے میں سسرالیوں کو نہ بتانے پردولہے کی پٹائی کر دی گئی ۔ پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے ایک گائوں میں بارات لے کر آنے والے دولہے نے شادی کی پوری تقریب میں اپنے سر پر نقلی بال  لگائے ہوئے تھے، جس کے بارے میں اس نے سسرالیوں کو بے خبررکھا ہوا تھا تاہم تقریب کے دوران  دلہن کے رشتہ داروں کے ساتھ آئے ہوئے ایک شخص کو اس پر شک ہوا ،اس نے باقی لوگوں کو بھی اس سے متعلق بتا دیا، جس پر لوگوں  دولہے کو مارنا شرو کر دیا۔

پٹائی کے دوران دولہا بار بار اپنی غلطی کی معافی مانگتا رہا مگر لڑکی والے اسے مسلسل مارتے پیٹتے رہے۔

 مقامی لوگوں کے مطابق دولہا پہلے سے شادی شدہ تھا  اور گنجے پن کو چھپانے کےلیے وگ پہن کر آیا ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More