آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام منظور کرلیا۔۔ معاشی کارکردگی کی رپورٹ بھی جاری کردی! قرض کی پہلی قسط کب ملے گی؟

ہماری ویب  |  Jul 13, 2023

آئی ایم ایف نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کرلیا۔ اس معاہدے کے تحت عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو فوری طور پر 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز ا قرضہ دیا جائے گا۔

دوسری اقساط کب دی جائیں گی؟

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا کہنا ہے کہ باقی کے 1.8 ارب ڈالر پاکستان کو دینے کا فیصلہ نومبر اور فروری میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد دیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی سالانہ معاشی رپورٹ جاری کردی

دوسری طرف آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ بھی جای کردی گئی ہے جس کے تحت سال 2024-23 میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی امید ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی جبکہ حکومت نے پچھلے برس جی ڈی پی گروتھ 0.3 فیصد مثبت رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ سال 2024 میں بے روزگاری ساڑھے 8 فیصد سے کم ہوکر 8 فیصد پر آجائے گی جبکہ رواں برس اوسط مہنگائی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پر آ سکتی ہے اور معمولی خسارہ بھی کم ہو کر 7 فیصد پر آسکتا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکی قرضوں کا بوجھ 81.8 فیصد سے کم ہو کر 74.9 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔

قرض سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، آئی ایم ایف

قرض منظور کرتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے نےپاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا کیونکہ پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو فوری سہارا دینے کیلئے ہے۔ قرض کے صحیح استعمال سے ملکی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ کا بیان

عالمی مالیاتی قرضے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی چینل کے ٹاک شو میں بیان دیا کہ “ اللہ کا شکر ہے چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں۔ کوشش ہے حکومت کی مدت پوری ہونے تک زرمبادلہ ذخائر14 سے 15 ارب ڈالر کے درمیان ہوں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہونے چاہیے۔

سابق حکومت کی معاہدے کی خلاف ورزی کی قیمت ملک کو چکانی پڑی

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کا سوچنا بھی زیادتی ہوگی۔ سابق حکومت کی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی ملک اور عوام کو چکانی پڑی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More