گوگل کا ڈوڈل گول گپے کے نام

ہم نیوز  |  Jul 13, 2023

اسلام آباد: سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل گول گپے کے نام کر دیا۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں گول گپے بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں ان گول گپوں کو مختلف ممالک میں پانی پوری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

گول گپے گلی محلوں میں فروخت ہوتے نظر آتے ہیں جنہیں چھوٹے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

گوگل کی طرف سے گول گپے کا ڈوڈل بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی گول گپے کے دلچسپ اینی میٹڈ گیمز کو بھی شیئر کیا گیا ہے جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے آج گول گپے کا ڈوڈل اس لیے بنایا ہے کہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 2015 میں آج ہی کے دن ایک ریسٹورنٹ نے 51 قسم کے گول گپوں کے مختلف ذائقے پیش کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More