پی آئی اے، کروڑوں کی ادائیگی کیلئے ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی سے ریمانڈر موصول

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو ریاض ایئر پورٹ اتھارٹی (آر اے اے) نے واجبات کی ادائیگی کے لیے ریمانڈر بھیج دیا ہے۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق قومی ایئرلائن کو آر اے اے کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے لیے لکھا جانے والا ریمانڈر مل گیا ہے۔

پی آئی اے کو بھیجے جانے والے ریمانڈر میں کہا گیا ہے کہ وہ ریاض ایئرپورٹ کو 8.2 ملین سعودی ریال کی ادائیگی یقینی بنائے اور اس کے لیے 15 جولائی کی تاریخ بھی دی گئی ہے۔

واجبات کی ادائیگی کے لیے پی آئی اے سے جو رقم طلب کی گئی ہے وہ پاکستانی روپے میں 60 کروڑ 65 لاکھ 84 ہزار 540 کے تقریباً مساوی ہے۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی نے گزشتہ چھ ماہ سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

ریاض ایئر پورٹ اتھارتی نے ونٹر شیڈول فلائٹس کا سلاٹ ادائیگی سے مشروط کردیا ہے، پی آئی اے کو جدہ ایئرپورٹ کے واجبات کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل  کر دیئے ،اسحق ڈار

بی این این کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واجبات کی ادائیگی کے لیے ریمانڈر موصول ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More