اردن، 23 سال قبل ٹریفک حادثے کا مفرور ملزم گرفتار

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

عمان: اردن میں 23 سال قبل ٹریفک حادثے کا مفرور ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، حادثے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

اماراتی اخبار نے اردنی ادارے امن عامہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے شہر اربد میں 23 سال قبل یعنی سال 2000 میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص تیز رفتار گاڑی سے کچلا گیا تھا، حادثے کے بعد موجود لوگوں نے زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی لیکن وہ اسپتال منتقل کیے جانے سے قبل ہی انتقال کر گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کی تلاش کے لیے باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن گاڑی اور ڈرائیور دونوں کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔

اردن کی پولیس نے ملزم کے خلاف پولیس ریکارڈ بند نہ کیا اور تلاش جاری رکھی کہ اسی دوران کیس پرکام کرنے والے ایک افسر کو ملزم کے متعلق کچھ معمولی نوعیت کی معلومات ملیں جس پر تفتیش شروع کی گئی جو مفرور ملزم تک پہنچنے کا سبب بنیں۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد مفرور ملزم نے ابتدائی بیان میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ حادثے کے بعد اس نے زخمی کی کوئی مدد نہیں کی بلکہ خوفزدہ ہوکروہاں سے فرار ہو گیا تھا۔

دبئی: اب 8 گھنٹے سے زائد کی ڈیوٹی پر اوور ٹائم ملے گا

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی افسر نے 23 برس پرانے کیس کو دوبارہ کھول کر ملزم کا چالان مکمل کرنے کے بعد اسے عدالت میں جمع کرا دیا ہے جہاں مقدمے کی سماعت شروع کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More