کویت کی جزیرہ ایئر ویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

اسلام آباد: جزیرہ ایئر ویز کی پہلی پرواز J9-511 کویت سے 163 مسافروں کو لے کر بدھ کی صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچ گئی ہے، اس طرح کویت کی ایئر لائن نے پاکستان سے اپنے فضائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

2023 میں پاکستان اور جزیرہ ائیر ویز کے درمیان پاکستان سے برائے راست پروازیں چلانے کے حوالے سے تمام امور طے پا گئے تھے۔

جون 2023 میں سول ایوی ایشن کی جانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر جزیرہ ایئر ویز کے آپریشن شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔

کم لاگت والی ایئر لائن جزیرہ ایئرویز کے طیارے طے شدہ شیڈول کے تحت ہفتے میں دو دن بدھ اور ہفتے کو اسلام آباد کے لیے اڑانیں بھرا کریں گے۔

ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کا پاکستان میں آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

جزیرہ ائیر ویز اس وقت مشرق وسطیٰ، افریقہ، وسطی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ ساتھ یورپ میں 63 سے زیادہ مقامات پر اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کینیڈین کمپنی زارا ایئرویز نے کینیڈا سے پاکستان کے لیے براہ راست دو پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

زارا ایئرویز کے مشیر اور پی آئی اے کے سابق سربراہ اعجاز ہارون نے کہا تھا کہ جلد ہی کینیڈا سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے فلائٹس شروع کرنے جا رہے ہیں۔

ایئر لائنز کو 2021 میں 88 کھرب 64 ارب روپے کا نقصان

اعجاز ہارون کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ڈائریکٹ روٹ صرف پی آئی اے کے پاس ہے جب کہ اس روٹ پر سفر کرنے والوں کی تعداد موجود فلائٹس کی گنجائش سے کئی گنا زائد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More