انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید1 روپے 9 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک روپے 9  پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 277روپے48 پیسے پر آگئی ہے ۔

خیال رہے کہ آج صبح انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277روپے40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More