"جب گورنر کی کرسی پر بیٹھا تھا اس سے بہت پہلے عہد کرلیا تھا کہ اس عہدے سے ملنے والے تمام پیسے غریبوں کی مدد کے لئے ظفر عباس کے ادارے کو دوں گا تاکہ وہ غریبوں کی مدد کریں"
یہ کہنا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا جو اپنے دفتر میں موجود ہیں اور ان کے ساتھ معروف سماجی کارکن ظفر عباس بھی موجود ہیں۔ ظفر عباس نے اس موقع کے وی لاگ بھی بنایا ہے۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کامران ٹیسوری باتیں کرتے ہوئے چیک بھی کاٹ دیتے ہیں اور ظفر عباس کو دے دیتے ہیں جس پر ظفر عباس خوش ہوجاتے ہیں۔ ظفر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ بننے سے قبل بھی ان کے علاوہ تمام سماجی خدمات ادا کرنے والوں کی مالی معاونت کی ہے۔
اس موقع پر کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ گورنر بننے کے بعد وہ اتنے مصروف ہوگئے ہیں کہ مرینہ کلب بھی نہیں جا سکے نہ ہی وہ اپنے کاروبار کو وقت دے پاتے ہیں بس ان کی خواہش ہے کہ وہ سندھ کی عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکیں۔