جنوبی انڈیا کی تامل انڈسٹری کی آنے والی فلم ’جیلر‘ کا گانا ’کاوالا‘ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ڈانس کی بدولت سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق جہاں مداح تمنا بھاٹیہ کے ڈانس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں وہیں ایک مداح نے اِس گانے ’کاوالا‘ پر گلوکارہ شکیرا کے 2010 میں ریلیز ہونے والے مشہور زمانہ گانے ’واکا واکا‘ کو ایڈٹ کر دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تمنا بھاٹیہ کی ڈانس ویڈیو پر واکا واکا کو لگایا گیا ہے۔Indian shakira @shakiraSemma Sync @tamannaahspeaks pic.twitter.com/Vxm0inlKdK
— நவீன் (Kafka) (@naveenpic) July 8, 2023
جہاں اِس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، وہیں اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس ایڈٹ کی تعریف کی ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ماننا پڑے گا کہ گانا اچھا سِنک ہوا ہے۔‘Have to admit the sync is pretty good https://t.co/3hogKqrLuz
— Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks) July 9, 2023
اگر ’کاوالا‘ گانے کی ویڈیو کی بات کی جائے تو اِس میں تمنا بھاٹیہ کے ساتھ جنوبی انڈیا کے سپرسٹار رجنی کانت بھی جلوہ گر ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Sun Pictures (@sunpictures)دوسری جانب سنیچر کو تمنا بھاٹیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی اس گانے پر اپنے ڈانس کی ویڈیو اپلوڈ کی۔ View this post on Instagram A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)فلموں کے ڈیٹا بیس کی ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ کے مطابق 10 اگست کو ریلیز ہونے والی اِس فلم کی کہانی ایسے جیلر کے گرد گھومتی ہے جو جیل میں قید گینگ کے ایک سرغنہ کو گینگ کی جانب سے جیل سے نکالنے پر روکتا ہے۔اس فلم میں رجنی کانت، موہن لال، جیکی شروف اور تمنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔