تاریخ کے گرم ترین دور کا آغاز، اقوام متحدہ نے وارننگ جاری کردی

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 98 فیصد امکان ہے کہ آنے والے پانچ سال انسانی تاریخ کے گرم ترین دن ہوں گے۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 2023 سے 2027 تک کا عرصہ دنیا کی تاریخ کا گرم ترین دور ریکارڈ ہوگا۔ درجہ حرارت میں اس درجہ اضافے کی وجہ بحر الکاہل کو گرم کرنے والے موسمیاتی رجحان ایل نینو اور گرین ہاوس گیسوں کا مشترکہ اثر ہوگا۔

اس حوالے سے سائنسدانوں نے 66 فیصد امکان ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے آنے والے سالوں میں زمین کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری کی حد سے تجاوز کرجائے۔ درجہ حرارت اس حد تک تجاوز کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا 19 ویں صدی کے دوسرے نصف کے مقابلے زیادہ گرم ہوگی۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گرین ہاؤس گیسوں سے کُرہ ارض کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ادارے نے عالمی درجہ حرارت کے حوالے سے جو حد سوچ رکھی ہے اگر وہ تجاوز کرگئی تو ممکنہ طور پر یہ صورتحال عارضی ہوگی۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ اگر ایسی صورتحال سامنے آئی تو عالمی سطح پر صحت، خوراک، پانی اور ماحول کے انتظام میں مشکلات آسکتی ہیں۔ ایسی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے ہمیں تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی کے پہلے ہفتے میں جون کے گرم ترین مہینے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ دنیا بھر میں جولائی کے آغاز میں درجہ حرارت گرم ترین ریکارڈ کیا گیا۔

ڈبلیو ایم او نے بتایا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں عالمی درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے قبل موسمیاتی تبدیلی کے باعث ابتدائی مراحل میں جون کا مہینہ گرم ترین ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More