بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کے مداح نکلے، جلد ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں جاوید میانداد نے سنجے دت کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں سنجے دت جاوید میانداد کو سلام کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘آپکی ویڈیو دیکھ کر بہت مزہ آیا۔ بہت عرصے بعد آپکو دیکھ رہا ہوں، بہت اچھا لگا۔’
سنجے دت نے ویڈیو کے اختتام پر جاوید میانداد کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ‘جلد کینڈی میں ملاقات کرتے ہیں۔’
سنجے دت کی دعوت کے جواب میں جاوید میاںداد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘رواں سال اگست میں لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز ‘بی لو کینڈی’ میں شامل ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔’
Thank you Dear and @OmarKhanOK2 for all the love, anxiously waiting to join @BLoveKandy in August 2023 in #LPL2023. pic.twitter.com/we3Y0aPFBY
— Javed Miandad (@Javed__Miandad) July 11, 2023
خیال رہے کہ کینڈی شہر سری لنکا میں موجود ہے جہاں اگلے ماہ لنکا پریمیئر لیگ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اس موقع پر سنجے دت اور جاوید میانداد کی ملاقات کا امکان ہے۔