بیٹے کو بچانے کیلئے گٹر میں چھلانگ لگانے والا باپ بیٹے سمیت جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

اسلام آباد میں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث باپ اور بیٹا موت کے منہ میں چلے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی ٹین فور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15سالہ لڑکا گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں گر گیا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔

بچے کو نکالنے کے لئے والد نے بھی گٹر میں چھلانگ لگادی تاہم دم گھٹنے کے باعث باپ اور بیٹا دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 15سالہ عبدالرحمان اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More