محرم الحرام کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محرم الحرام کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اس طرح یکم محرم 19 جولائی بروزبدھ ہونے کا امکان ہے اور عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی،چاند غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک دیکھا جا سکتا ہے، چاند نظر آنے کے لئے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے جبکہ اس دن چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی لیکن محکمہ موسمیات نے نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ چاند 18 جولائی کو چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More