ہم نیوز | Jul 12, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈز کے سکینڈل میں کل 13 جولائی کو نیب راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے ، نوٹس کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل دوپہر 2 بجے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کو ملکی اور غیرملکی جائیداد کی تفصیل اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا مکمل ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More