آزادی اظہار ، افغان طالبان نے ٹویٹر کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیدیا

ہم نیوز  |  Jul 12, 2023

 ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک پلیٹ فارم پرسنسر شپ عائد کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔ ایسے حالات میں افغان طالبان نے ٹوئٹر کو ’آزادی اظہار ’ کے لیے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایک سینئر طالبان رہنما انس حقانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’تھریڈز‘ کے آغاز کے بعد ٹوئٹر کو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ’دو اہم فوائد‘ حاصل ہوئے ہیں۔

انس حقانی نے کہا کہ پہلا فائدہ آزادی اظہار جبکہ دوسرا عوامی نوعیت اور ٹوئٹر کی ساکھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹوئٹر باقی میٹا کی طرح عدم برداشت کی پالیسی نہیں رکھتا اس لیے دیگر پلیٹ فارمز کیلئے اس کی جگہ لینا ممکن نہیں ۔

دوسری جانب طالبان رہنما کے ٹویٹر کے حوالے سے بیان پر چند صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت نے شہریوں کو برابر کے حقوق نہیں دیے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More