دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب ،انخلا کیلئے مساجد میں اعلانات

ہم نیوز  |  Jul 11, 2023

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر گیج 80۔16 فٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 23665 ،اخراج 11846 کیوسک ہے۔

آئندہ 48 گھنٹے میں ہیڈ سلیمانکی سے 50 سے 80 ہزار کیوسک کا اخراج متوقع ہے۔

دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب  کے پیش نظر انخلا کیلئے مساجد میں اعلانات کئے گئے ہیں۔

لوگوں نے  اپنے مکانات چھوڑنے سے انکار کردیا جس پر پولیس  کو طلب کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کشمنر قصور کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پولیس کی مدد سےمحفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

سرکاری و غیر سرکاری عمارات کو فلڈ ریلیف کیمپ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

آج رات گنڈا سنگھ کےمقام پر بڑا سیلابی ریلہ گزرے گا ،500افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ،متاثرین کو ریلیف کیمپ میں تمام تر سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More