مختلف شہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 11, 2023

ورلڈ بینک کی شرائط کے تحت  ایف بی آر نے مختلف شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن میں اوسطاً 13 سے 15فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

جنگ اخبار کے مطابق ایف بی آر کے عہدیداروں  کا کہنا ہے کہ  گوشوارے کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے مستقل سالانہ فیچر بنایاجارہا ہے۔

اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ شہر جن کے حوالے سے ایف بی آر تخمینہ قدر جاری کرتا ہے ان کی تعداد بھی 42 سے بڑھا کر 51 کرد ی گئی ہے۔

ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد نیا تخمینہ قدریکم اگست 2023 سے موثر بہ عمل ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More