آئی ایم ایف کیساتھ 8.2 ارب ڈالر کا ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا

ہم نیوز  |  Jul 11, 2023

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے مابین  ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف نے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا پلان تسلیم کر لیا ہے ، جس کے تحت آئی ایم ایف سمیت عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنڈنگ حاصل کی جائے گی، اس کے علاوہ دوست ممالک  چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

وزارت خزانہ پلان کے مطابق رواں مالی سال چین سے 3.5 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے 1 ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر اورعالمی بینک سے بھی 50 کروڑ ڈالر حاصل کئے جائیں گے۔ جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے تحت  3 ارب ڈالرملیں گے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس کل ہو گا، جس میں بورڈ تقریباً 1.1 ارب ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More