اسلام سے محبت ، کویتی وزیراعظم کا سویڈش زبان میں قرآن کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنیکا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 11, 2023

کویت کے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمے والے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کویتی وزیراعظم  نے متعلقہ اتھارٹی کو نسخوں کی اشاعت کی ہدایت جاری کر دی ہے۔  یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو سویڈن میں ایک گستاخ  نے قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔ جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More