پی ٹی آئی کے انجینئر ایم عمیر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

ہم نیوز  |  Jul 11, 2023

پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر ایم عمیر نے اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین قانون اور سول سپریمیسی کے حصول اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جانوں کے نذرانے اور جہد مسلسل میں زندگیاں قربان کی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کے دروازے تمام جمہوریت پسند لوگوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،انجینئر ایم عمیر کا کہنا تھا کہ میں جمہوری روایات اور جمہوریت پسند پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہاہوں جو میرے لیے سعادت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں رکھتی بلکہ آئین کی بالادستی اور تمام اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنے پر یقین رکھتی ہے،اس موقع پر انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More