300 کنال اراضی جعلسازی سے اپنے نام کروانے کا الزام ،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ

ہم نیوز  |  Jul 11, 2023

اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اٹھارہ ہزاری میں 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

عظمیٰ خان نے  چک نمبر 7/2 تھل جنوبی، اور چک نمبر 11/2 تھل جنوبی میں دھوکہ دہی اور جعلسازی سے رقبہ اپنے نام کروایا۔

اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو بھی گرفتار کر لیا ۔ عظمیٰ خان کے علاوہ تحصیلدار، نائب تحصیلدار، پٹواری، اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملہ سمیت  9 افراد ایف آئی آر میں ملزم نامزد ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More