خاکروب کی معمولی غلطی، 20 سالہ تحقیق تباہ

ہم نیوز  |  Jul 11, 2023

نیویارک: خاکروب کی معمولی غلطی نے امریکی لیبارٹری کی 20 سالہ تحقیق کو تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں طبی سائنسی تحقیقی مرکز میں خاکروب کی معمولی سی غلطی کے باعث لیبارٹری کی 20 سال کی تحقیق تباہ ہو گئی۔

نیویارک اسٹیٹ میں رینسیلر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے درمیان معاہدے کے تحت صفائی کے لیے خدمات فراہم کرنے والی ایک پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے رکھے گئے ملازم نے لیبارٹری کے ریفریجریٹر سے الارم سگنلز سنے جس میں سائنسی تحقیق کے لیے نمونے موجود تھے۔

الارم سننے کے بعد پرائیویٹ کمپنی کے ملازم نے ریفریجریٹر بند کر دیا۔ فریج کے دروازے پر بیپس کو بند کرنے کا طریقہ درج تھا مگر ملازم نے پڑھنے میں غلطی کی اور اس نے سرکٹ بریکر بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملازم کی اس غلطی سے منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر ذخیرہ کیے گئے نمونے خراب ہو گئے جس سے 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق خاکروب نے سوچا وہ سرکٹ بریکر کو آن کر رہا ہے جبکہ اس نے بند کر دیا تھا۔

جب ماہرین کو پتہ چلا تو اس وقت ریفریجریٹر میں درجہ حرارت مبینہ طور پر 50 ڈگری تک بڑھ گیا تھا اور صرف منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More