نواز شریف نے وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات کا عندیہ دے دیا

ہم نیوز  |  Jul 10, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم  نے دیرینہ ساتھیوں سے مشاورت کے دوران کہا ہے کہ وطن واپسی پرجیل بھی جانا پڑا تو کچھ عرصہ یہ بھی برداشت کر لوں گا۔

نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کو حتمی شکل دینے کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے، کچھ قریبی ساتھیوں کی جانب سے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ کچھ نے انہیں ستمبر کے درمیان واپسی کا مشورہ دیاہے۔

سابق وزیراعظم نے ساتھیوں سے کہا ہے کہ وطن واپسی پر اگر انہیں کچھ عرصہ جیل جانا پڑا تو وہ پرواہ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More